0

گاڑیوں اور موٹر سائیکل مالکان کے لیے بُری خبرآگئی

پنجاب حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن فیس میں اضافے کی تیاری مکمل کر لی ہے، جس پر شہریوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول نے فیس میں اضافے کی تجاویز حکومت کو ارسال کر دی ہیں۔ تجاویز کے مطابق:

  • 1000 سی سی تک گاڑیوں کی فیس 1200 سے بڑھا کر 5000 روپے،
  • 1000 سے 1800 سی سی تک کی فیس 2000 سے بڑھا کر 11000 روپے،
  • 1800 سی سی سے زائد گاڑیوں کی فیس 8000 سے بڑھا کر 22000 روپے،
  • جبکہ ہیوی ٹرانسپورٹ گاڑیوں (HTV) کی فیس 4000 سے بڑھا کر 11000 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن فیس میں بھی اضافے پر غور جاری ہے، جس کا اعلان بجٹ پیشی کے وقت متوقع ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ گاڑی خریدنا پہلے ہی مشکل ہے، اب فیسوں میں اضافہ مزید بوجھ کا باعث بنے گا۔ آٹو انڈسٹری کے ماہرین نے بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس فیصلے سے گاڑیوں کی فروخت اور مینوفیکچرنگ متاثر ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب حکومت کا مؤقف ہے کہ مالیاتی نظم قائم رکھنے اور جعلی رجسٹریشن کی روک تھام کے لیے یہ اقدام ضروری ہے، تاہم حتمی منظوری کابینہ اور بجٹ اجلاس میں دی جائے گی۔

The post گاڑیوں اور موٹر سائیکل مالکان کے لیے بُری خبرآگئی appeared first on ABN News.