پنڈ دادنخان ( بیورو چیف ملک ظہیرا عوان ) زیر تعمیر پنڈ دادن خان للہ انٹرچینج جہلم ڈیول کیرج وے پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم ، حادثہ بس سٹاپ قمر کے قریب پیش ایا ،جس میں ایک خاتون جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 پنڈ دادن خان نے زخمی شخص اور ڈیڈ باڈی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈ دادنخان منتقل کر دیا ۔ جاں بحق ہونے والی 89 سالہ بزرگ خاتون کا تعلق سوڈی گجر سے تھا ۔ زخمی ہونے والے 60 سالہ محمد شریف کا تعلق بھی سوڈی گجرسے ہے
