پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان )
بڑھتی مہنگائی کے اس دور میں ضیاء کلینک اینڈ فارمیسی کا ایک اور احسن اقدام ۔ علاقے بھر کے لوگوں کے لیے صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ فری میڈیکل کیمپ رہائش گاہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف ضیاء پنڈی سید پور پر منعقد ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق ضیاء کلینک اینڈ فارمیسی نے طارق میڈیکل کمپلیکس اور ڈاکٹر محمد اکبر کے تعاون سے مشکل حالات میں ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے مریضوں کو مفت چیک اپ ادویات ، خون کے ٹیسٹ سمیت کی صحت کی بنیادی سہولیات مہیاء کی گئیں ۔ فری میڈیکل کیمپ میں ماہر امراض گردہ مثانہ ڈاکٹر عمار طارق علوی فیملی فزیشن اینڈ شوگر اسپیشلسٹ حافظ ڈاکٹر عبدالحنان گوری ، گائناکالوجسٹ لیڈی ڈاکٹر نبیلہ رحمت ، کنسلٹنٹ چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر زوناش فتح کنسلٹنٹ فزوتھراپی ڈاکٹر سویرا اظفر ماہر امراض پچگان ڈاکٹر جعفر بشیر فزیش سرجن ڈاکٹر محمد شہریار احمد کی زیر نگرانی 300 سے زیادہ مریضوں کا فری چیک آپ کیا گیا اور مفت ادویات دی گئی اہل علاقہ کی طرف سے پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف ضیاء ، ڈاکٹر محمد اکبر ، طارق میڈیکل کمپلیکس اور ضیاء کلینک اینڈ فارمیسی کا شکریہ ادا کیا .
