پنڈدادن خان( ملک ظہیر اعوان)
مضبوط دفاع مضبوط ملک کی ضمانت ھے افواج پاکستان ملکی سالمیت کے ضامن ہیں
28 مئی یوم تکبیر ہمارے لیے فخر کا دن ھے پاکستان عالم اسلام کی پہلی اٹیمی طاقت بنا یوم تکبیر کے حوالے سے تحصیل پریس کلب ڑجسٹرڈ پنڈدادن خان میں سیمنار ریلی کا ہے تمام کیا گیا
یوم تکبیر کے حوالے سے تحصیل پریس کلب ڑجسٹرڈ پنڈدادن خان اور تاجر ورکنگ کمیٹی کے زیر اہتمام سیمنار اور ریلی نکالی گئی تحصیل پریس کلب ڑجسٹرڈ میں منعقدہ پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ھوے جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب ڑجسٹرڈ پنڈدادن خان نیر اعوان نے کہا کہ مضبوط دفاع مضبوط ملک کی ضمانت ھے افواج پاکستان ہماری سلامتی کے ضامن ہیں مضبوط فوج ہماری طاقت ھے چند دن قبل بھارتی جارحیت کو جس طرح افواج پاکستان نے خاک میں ملایا ھے اسکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ورکنگ کمیٹی کے صدر خواجہ عمران نے کہا کہ پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ھے شرکاء نے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی یوم تکبیر کی مناسبت سے تحصیل پریس کلب ڑجسٹرڈ پنڈدادن خان سے ریلی نکالی اور نعرے لگائے ورکنگ کمیٹی تاجر اتحاد کے روح رواں محمد ارشد خواجہ محمد امجد محمد سیلم کی طرف سے شرکاء میں ٹھنڈے مشروب پیش کیے گئے
