0

انا للہ و انا الیہ راجعون ،اہم رہنمابم دھماکے میں بھائی سمیت شہید ہو گئے

کوئٹہ ( اے بی این نیوز )کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ کلی منگل میں دہشتگرد تنظیم “فتنہ الہندوستان” سے وابستہ مسلح افراد نے اچانک حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں قبائلی رہنما اور کوئلہ کان کے مالک سردار عبدالسلام بازئی اپنے بھائی عبدالنافع بازئی سمیت بم دھماکے میں شہید ہو گئے جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق:

  • تقریباً 200 مسلح دہشتگردوں نے اوڑک کلی منگل کے قریب واقع کوئلہ کانوں پر حملہ کیا۔

  • دہشتگردوں نے کانوں اور موجود سامان کو آگ لگا دی اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد پہاڑوں کی جانب فرار ہو گئے۔

  • حملے کے دوران بارودی مواد بھی نصب کیا گیا، جو تعاقب کرتے وقت پھٹ گیا۔

دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی شناخت:

  • سردار عبدالسلام ولد عبداللہ جان (کاکڑ بازئی، کلی منگل ہنہ)

  • عبدالنافع ولد عبداللہ جان (کاکڑ بازئی، کلی منگل ہنہ)

زخمی ہونے والوں میں:

  • جانان

  • سیف الرحمان

  • سمیع اللہ

  • محمد آصف

  • نصیب اللہ

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

The post انا للہ و انا الیہ راجعون ،اہم رہنمابم دھماکے میں بھائی سمیت شہید ہو گئے appeared first on ABN News.