پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیرا عوان)ضلع جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان کےگاؤں کہانہ اور گرد و نواح میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی پر حکومت پنجاب کا سخت نوٹس۔ ایکس ای این پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو ایس ای اور ایس ڈی او سمیت گزشتہ روز لاہور طلب کرکے صاف پانی کی فراہمی اور غیر قانونی کنکشنز کے خلاف آپریشن مکمل ہونے تک ایکس ای این کو یونین کونسل کندوال میں موجود رہنے کی ھدایات یہ گئی جس پر آپریشن جاری ہے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان نادیہ پروین بھی موقع کا وزٹ کر چکی ہیں انتظامیہ کی طرف سے عوام کو پینے کا پانی میسر نہیں آ سکا تا ہم فہد شاہ ہمدانی فاؤنڈیشن پنڈ دادن خان کی طرف سے پانی کا روزانہ کی بنیاد پر ایک ٹینکر بھیجا جا رہا ہے جبکہ چند روز کرمال ویلفیئر للہ شریف اور للہ جانباز والوں نے بھی پانی کے ٹینکر بھیجے ہیں پانی کے ایک ٹینکر کی قیمت تقریبا پانچ ہزار روپے ہے
