0

راجہ نو شیروان اکبر نمبردار منڈاھڑ کی شادی چوہدری شاہد احمد کی صاحبزادی سے للہ شریف میں سرانجام پائی

پنڈدادنخان ( ملک ظہیر اعوان) چیئرمین پنجاب نمبرداران و صدر ال پاکستان نمبرداران ایسوسی ایشن تحصیل پنڈ دادن خان الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاھڑ کے لخت جگر راجہ نو شیروان اکبر نمبردار منڈاھڑ کی شادی چوہدری شاہد احمد کی صاحبزادی سے للہ شریف میں سرانجام پائی ،سہرابندی کی تقریب نمبردار ہاؤس منڈاھڑپر منعقد ہوئی اس موقع پر سید غلام شبیر حسین شاہ نے دعا کرائی تقریب میں خصوصی شرکت چوہدری افضال ثاقب،سید اظہر حسن شاہ سبزواری،راجہ شاہ نواز علی خان،راجہ محمد علی خان،ملک ظہیر اعوان ، سید عون شمسی ،چیئرمین ملک لیاقت علی خان ،چوہدری اعجاز ورنالی، الحاج راجہ محمد یونس منڈاہڑ ،الحاج راجہ غلام مرتضی نمبردار منڈاھڑ ، الحاج راجہ محمد اشرف نمبردار ،راجہ ذیشان اکبر نمبر دارایڈووکیٹ،راجہ فیصل اکبر نمبردار،راجہ دلاور حسن نمبردار،راجہ عباس اشرف نمبردار،راجہ بلال مرتضی نمبردار سمیت رشتہ داروں،دوستوں اور عزیز و اقارب نے کی اس موقع پر گھوڑا ڈانس کا خصوصی طور پر اہتمام کیا گیا بارات روانگی سے قبل دعا کی گئی اور بینڈ باجوں کی دھن میں بارات روانہ ہوئی تو رشتہ داروں نے خوب بھنگڑے ڈالے بارات سج دھج کر للہ شریف پہنچی تو وہاں پر چوھدری برادران نے نہایت احسن طریقہ سے باراتیوں کا استقبال کیا اور بارات کو اپنی ذاتی عادل مارکی میں بٹھایا اور خوب تواضع کی