پنڈ دادنخان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) تحصیل پنڈ دادن خان میں15 گھنٹے کی موسلا دھار بارش نے ہر طرف جل تھل کر دیا۔تحصیل پنڈ دادن خان کا پوراعلاقہ پھپھرا زیر آب اگیا غریب وال ، سدھووال ، ساؤوال واڑہ پھپھرا اور ساؤوال کو پہاڑی پانی نے گھیر لیابارش سے برساتی نالوں میں تغیانی ، پہاڑی پانی غریب وال گاؤں میں داخل ہو گیا غریب وال ، سدھووال ، ساؤوال واڑہ پھپھرا اور ساؤوال گاؤں کا شہر سے زمینی رابطہ منقطع ، راستہ پانی میں بہہ گیا دھریالہ جالپ سے غریب وال روڈ کے اوپر پر پانی گزر رہا ہے جس سے ہر قسم کی ٹریفک بند ہےروال سے غریب وال گاؤں جانے والی لنک روڈ بھی پانی میں بہہ گئی چک مجاہد موڑ سے غریب وال سیمنٹ فیکٹری روڈ بھی شدید متاثر وہی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک بلاک ھےجلال پور شریف خوشاب نہر والوں کی طرف سے سیم نالوں کی زیر تعمیر پلوں کے راستے پانی میں بہہ گئے ہیں سدھووال ڈھڈی پھپھرا لنک روڈ بھی ٹوٹ گیا.
