0

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، ڈی پی او جہلم و دیگر شہید کانسٹیبل حیدر علی کی قبر پر پھول چڑھا ئے

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان )
وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے سیلاب متاثرین کی مدد کے دوران شہادت پانے والے کانسٹیبل حیدر علی حسین کے اہل خانہ سے ان کے آبائی گاؤں پنڈی سید پور میں ملاقات کی،
اس موقع پر ڈی ایس پی پنڈ دادنخان ملک محمد اکرم اور ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور کثیر تعداد میں پولیس اہکاروں نے بھی شرکت کی،
وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے شہید کی لحد پر پھولوں کے گلدستے اور پھول نچھاور کیے اور شہید کے بلند درجات کے لیے دعا کی،
وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور ڈی پی او جہلم نے شہید کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کی اور شہید کے بلند درجات کے لیے دعا کی،
ڈی پی او جہلم نے شہداء کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کے تمام شہداء ہماری فیملی کا حصہ ہیں،ہم اپنے شہداء کے مقروض ہیں جن کی بدولت ہم آج اس ارض پاک پر آزاد اور پرسکون زندگی گزار رہے ہیں،
شہید ہمارا فخر ہیں، ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ محکمہ پولیس ان کے اہل خانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا،وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی جرات و بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں شہید کانسٹیبل حیدر علی نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ دے کر اعلیٰ مثال قائم کی ھے