0

جہلم پولیس کے بہادر جوان کانسٹیبل حیدر علی حسین جامِ شہادت نوش کرگئے

پنڈ دادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان )
جہلم پولیس کے بہادر جوان سیداں والا نزد پنڈی سید پور تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم کے رہائشی کانسٹیبل حیدر علی حسین جو کہ تھانہ چوٹالہ کے علاقہ میں سیلاب متاثرین کی مدد کرتے ہوئے پہاڑی سیلابی پانی کی نذر ہو گئے تھے جس کے باعث وہ جامِ شہادت نوش کرگئے، بہادر جوان گزشتہ روز شدید سیلابی صورتحال میں متاثرہ افراد کو ریسکیو کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرگئے، شہید کانسٹیبل حیدر علی حسین کی نماز جنازہ پولیس لائنز جہلم میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ مشیر صحت پنجاب میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی، کمشنر راولپنڈی ڈویژن، ڈی سی جہلم میثم عباس ، ڈی پی او جہلم طارق سندھو اور پاک فوج کے سینیئر افسران نے جنازہ میں شرکت کرکے شہید کے جذبۂ خدمت کو سلام پیش کیا ۔ شہید کانسٹیبل حیدر علی حسین نے بغیر کسی خوف کے جان کی پرواہ کیے بغیر کئی افراد کو محفوظ مقام تک پہنچایا،ریسکیو کے دوران اچانک پانی کے بہاؤ میں شدت آ گئی،جس کے دوران شہریوں کی جان بچاتے بچاتے خود اپنی جان کی بازی ہار گئے ، شہید کو پورے پولیس اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں سیداں والا تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم میں سپردِ خاک کر دیا گیا ۔ شہید نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر یہ ثابت کیا کہ عوام کی خدمت اور تحفظ کے لیے جہلم پولیس ہر لمحہ تیار ہے،