پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)
پنڈ دادن خان کی یونین کونسل احمد اباد کے گاؤں منڈاھڑ میں چیئرمین پنجاب نمبرداران و صدر ال پاکستان نمبر داران ایسوسی ایشن تحصیل پنڈ دادن خان الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاھڑ ، معروف سماجی و سیاسی رہنما الحاج راجہ غلام مرتضی نمبردار منڈاہڑ اور علاقہ کی معروف شخصیت حاجی محمد اشرف نمبردار منڈاہڑکی زیر صدارت علاقہ بھر کے نمبرداروں اور پولیس کا مشترکہ اکٹھ منعقد ہوا جس میں ایس ڈی پی او محمد اکرم اور ایس ایچ او تھانہ للہ عرفان جیلانی نے خصوصی طور پر شرکت کی اس اکٹھ میں نمبرداروں کی کثیر تعداد موجود تھی جس کا مقصد علاقہ بھر میں پھیلائے جانے والے خوف و ہراس پر کنٹرول کرنا اور اپنی جان و مال کے تحفظ کے لیے ٹھیکری پہرے کا نظام متعارف کرانا تھا ،پنڈ دادن خان کے ایس ڈی پی او محمد اکرم اور دیگر مہمانوں کا ڈیرہ وڈے نمبردار برادران منڈاھڑ پہنچنے پر پر تپاک استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں
ننھے منے بچوں نے مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں تقریب کا باقاعدہ اغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ہوا تا ہم محفل میں اس وقت سناٹا چھا گیا جب ایس ڈی پی او پنڈ دادن خان جناب محمد اکرم صاحب نے قران پاک کی ایتیں پڑھ کر ترجمہ کیا اور احادیث مبارکہ بھی سنائیں اور ساتھ ہی کہا کہ اپ لوگ ہم پر مکمل اعتماد اور بھروسہ کریں اپ کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائی جائے گی اپ کی طرف سے کوئی بھی دی گئی اطلاع راز رہے گا ہمیں اپنے ڈی پی او جہلم جناب طارق سندھو صاحب کی خصوصی ہدایت کے مطابق ہے ہم نے اپ لوگوں کی جیبوں کی خصوصی حفاظت کرنی ہے کیونکہ اب ہمارے ائی جی ڈاکٹر عثمان انور صاحب نے اسپیشل قدم اٹھایا ہے اور تھانوں کو اپ گریڈ کر دیا ہے اب اپ نے تھانے میں لکھے ہوئے نمبر پر بٹن پریس کرنا ہے اور اس پر موبائل نمبر شناختی کارڈ نمبر اور شکایت درج کر کے رسید نکالنی ہے اس کے بعد اپ کی ڈیوٹی ختم اور پولیس کی ڈیوٹی شروع ہو جائے گی انہوں نے کہاکہ نمبردار پاکستان بننے سے پہلے سے لے کر اب تک ہمارے معاشرے کا اہم ترین عنصر ہے نمبردار ہمارے نمائندے ہیں کیونکہ اپ کا انتخاب حکومت پنجاب نے کیا ہے نمبرداروں کا ہم پر احترام کرنا لازم ہے علاقہ میں بشر پسند عناصر کو اپ نمبرداروں اور ہم نے مل کر پکڑنا ہے اور خوف و ہراس پھیلانے والوں کو سزائیں دینی ہیں پولیس کا ہر گاؤں ہر محلے اور ہر گلی میں پہنچنا ناممکن ہوتا ہے اس لیے ٹھیکری پہرے کا ہونا نہایت ضروری ہے تاکہ عوام اور پولیس مل جل کر کام کر سکے چیئرمین پنجاب نمبرداران راجہ اکبر نمبردار نے کہا کہ ہمیں بورڈ اف ریونیو کی جانب سے ہدایات دی گئی ہیں کہ اپ ہر ڈپٹی کمشنر افس میں جائیں اور پھر ہمیں اطلاع دیں کہ اپ کے ساتھ وہاں پر کیا سلوک کیا گیا ہے اس کے ساتھ ہی ہم چونکہ گورنمنٹ کا حصہ ہیں اس لیے ہم نے پولیس اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے ٹھیکری پہرے پر ورک کرنا ہے اور پورے پنجاب میں اس نظام کو ایک بار پھر متعارف کروانا ہے تاکہ ہم اپنے جان و مال کی حفاظت اپنی مدد اپ کے تحت کر سکیں تمام نمبردار اپنے گاؤں میں اپنے چوکیداروں کو فعال کریں اگر وہ اپنی ڈیوٹی نہیں سنبھالتے تو ان کی جگہ نئے چوکیدار رکھیں گے اس موقع پر تمام مہمانوں کے اعزاز میں بھرپور افطار ڈنر بھی دیا گیا
