پنڈدادنخان ( ملک ظہیر اعوان)
پنڈ دادنخان کی یونین کونسل احمد اباد کے علاقہ ملیار میں چھوٹے دریائے جہلم پر اپنی مدد اپ کے تحت پل کا اغاز کر دیا گیا جس کا باقاعدہ سنگ بنیاد اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان نادیہ پروین نے رکھا پل کی تعمیر پر سارا خرچہ علاقہ کی مخیر شخصیت چیئرمین پنجاب نمبرداران الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاھڑ اپنی جیب سے کر رہے ہیں اس پل کی تعمیر سے علاقہ میں دوبارہ خوشحالی کا دور شروع ہوگا
چیئرمین پنجاب نمبر داران الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاھڑ نے ال پاکستان نمبرداران ایسوسی ایشن کے نعرے سر سبز و شاداب پنجاب
پر عمل پیرا ہوتے ہوئے یہ پہلا منصوبہ اپنی مدد اپ کے تحت شروع کرایا ہے اس فلاحی و رفاعی منصوبے کی تکمیل سے دریائےجہلم بیلے میں پڑی ہوئی غیر اباد زمینیں اباد کرنے میں کسانوں کو بڑی سہولت میسر ائے گی اس پل کی تعمیر پر لاکھوں روپے کی خطیر رقم خرچ ائے گی جو نمبردار برادران منڈاھڑ خود خرچ کر رہے ہیں
