0

خانقاہ استانہ عالیہ للہ شریف پر حضرت صاحبزادہ الحاج الحافظ پیر محمد مطلوب الرسول رحمتہ اللہ علیہ کے ایصال ثواب کی محفل منعقد

پنڈدادنخان ( ملک ظہیر اعوان) خانقاہ استانہ عالیہ للہ شریف پر حضرت صاحبزادہ الحاج الحافظ پیر محمد مطلوب الرسول رحمتہ اللہ علیہ کے ایصال ثواب کی محفل منعقد ہوئی جس کی صدارت سجادہ نشین حضرت صاحبزادہ پروفیسر محمد نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ نے فرمائی جب کہ خصوصی شرکت صاحبزادہ احتشام الرسول زیدہ مجدہ ،محمد نعیم الرحمن اور ملک ظہیر اعوان نے کی تقریب کا اغاز تلاوت کلام پاک سے قاری محمد یوسف صاحب نے کیا اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم قاری محمد اکرام نقشبندی للہی نے پیش کی خصوصی خطاب سجادہ نشین حضرت صاحبزادہ پروفیسر نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ نے کیا اورجامعہ مطلوبیہ،مقبولیہ، نقشبندیہ کے درس نظامی کے سال اول اور سال دوم کی کلاسز کےرزلٹ کا اعلان کیا جس میں تمام طالب علموں نے اچھے نمبروں سے کامیابی حاصل کی اپ نے تمام طلباء اور اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کی شرکائے محفل کے اعزاز میں افطار پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا اور جامعہ کے تمام طلباء و اساتذہ کرام اور ادارے کے تمام خادمین میں عید الفطر کے لیے نئے سلے ہوئے کپڑے تقسیم کیے گئے جو کہ سجادہ نشین صاحبزادہ پروفیسر نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ ،چوھدری نعیم الرحمن اور ملک ظہیرا عوان نے تقسیم کیے نے درس نظامی سال اول اور سال دوم کا نتیجہ 100 فیصد رہا اس موقع پر انہوں نے ڈونر نعیم الرحمن کے ہمراہ جامعہ کے تمام طلباء اور اساتذہ کرام میں سلے ہوئے نئے کپڑے تقسیم کیے اور خامس حضرت صاحبزادہ الحاج الحافظ پیر محمد مطلوب الرسول رحمت اللہ علیہ کے ایصال ثواب کے لیے نعت شریف اور ختم قران پاک پڑھا گیا اور جامعہ کے تمام طلبہ اور اساتذہ کرام کے اعزاز میں افطار پارٹی بھی دی گئی ،صاحبزادہ احتشام الرسول نے بھی محفل میں شرکت کی علامہ محمد سرفراز مصطفوی اور مولانا محمد حسنات احمد نے بھی خطابات کیے تقریب میں چیف کمشنر گلگت بلتستان ملک محمد افسر خان سروبہ ، حاجی غلام شبیر چدھڑ ،محبوب الرحمن،مظفر للہی چودری نذر حسین رانجھا ،حافظ اطہر عثمان ،محمد نعیم ،امجد اقبال ماسٹر محمد انور بھلہ نے شرکت کی اختتام پر صاحبزادہ پروفیسر نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ نے خصوصی دعا فرمائی