پنڈدادنخان (بیورو چیف ملک ظہیرا عوان) ایس ڈی واپڈا سب ڈویثرن پنڈدادنخان کی طرف سے تمام معزز صارفین بجلی کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کچھ دنوں سے تحصیل پنڈدادنخان و گردو نواح میں ٹرانسفارمر چوری ہونے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں جسکی وجہ سے نہ صرف محکمہ آئیسکو کو مالی نقصان ہوتا ہے بلکہ صارفین کو بجلی کی بندش کی صورت میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسلیئے رات کے وقت اچانک بجلی بند ہونے کی صورت میں یا ٹرانسفارمرز کی تنصیب کے نزدیک اگر کوئی مشکوک فرد یا افراد موٹر سائیکل و گاڑی وغیرہ نظر آۓ تو فوری طور پرنزدیکی پولیس اسٹیشن یا 15 پر کال کریں اور محکمہ آئیسکو کے دیئے گیئے ایمرجنسی نمبرز 03369642981 پنڈدادنخان۔ 03341016270کھیوڑہ پر فوری مطلع کریں محکمہ آپ کے تعاون پر ممنون رہیگا
