پنڈدادنخان( ملک ظہیرا عوان) ملکی سطح پرنظام المدارس پاکستان کے تحت ہونے والے امتحانات 2025 میں ضلع جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان کے علاقہ ٹوبھہ میں قائم جامعہ سیدہ خدیجۃ الکبری للبنات کی طالبات نے ملک بھر سے تین پوزیشنیں اپنے نام کر لیں جس سے ہو نہارطالبات نے محنت اور لگن سے کامیابیاں حاصل کر کےجامعہ خدیجۃ الکبری للبنات ٹوبھہ، والدین اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند کر دیا جامع کے ناظم اعلی ملک مسعود احمد ، معاون حوالدار غلام حسین انقلابی اور پرنسپل قرۃ العین نے طالبات ،انکے والدین اور سٹاف کو خصوصی مبارکباد پیش کی اور ان کی مزید ترقیوں کے لیے دعا کی
پوزیشن ہولڈرز 2025جامعہ سیدہ خدیجہ الکبریٰ للبنات ٹوبھہ تحصیل پنڈ دادنخان کی طالبہ تحریم فاطمہ دختر ظفر اقبال نے الشہادۃ العامہ( سال اول) میں کل نمبر 800 میں سے 731 نمبر حاصل کر کے سیکنڈ پوزیشن حاصل کی ہے
اسی طرح اصف رانی دختر ممتاز احمد نے الشہادۃ العامہ (سال دوم) میں کل نمبر 800 میں سے 715 نمبر حاصل کر کے فرسٹ پوزیشن حاصل کر لی ہے جب کہ عروج فاطمہ دختر عبدالقدوس نے شہادہ العامہ (سال دوم ) میں کل نمبر 800 میں سے 714 نمبر حاصل کر کے سیکنڈ پوزیشن حاصل کی ہے جامع کی اس شاندار کامیابی پر حضرت علامہ محمد صدیق عقیقی، حضرت علامہ بشیر احمد طاہر،حضرت علامہ عظمت اللہ،حاجی محمد اصغر چوہدری،الحاج چوھدری عبدالغفور چوہدری شہاب الدین ،ڈائریکٹر منہاج گرلز ہائی سکول پننوال ذوالفقار علی چشتی،پیر ابرار حسین شاہ، ڈاکٹر راجہ امجد امیر،دستگیر قمر، حاجی اقبال الحمراء،محمد رمضان مصطفوی، حافظ عبدالرؤف امریکہ ،عمران قادری پپلی برادران ،حاجی اسلم منہاج شاپ پننوال ،نصر اللہ خان بٹ ، حاجی اقبال ناظم ،علامہ محمد سرفراز احمد ،سلطان احمد سروری قادری،حاجی غلام شبیر چدھڑ ،قاری محمد اکرام نقشبندی،توفیق ارشد قادری ،حاجی عبدالعزیز قادری ،جاوید اسلم جنجوعہ ، حاجی عزیز الرحمن ،چوہدری حق نواز،شوکت علی ڈوگر،نو شیروان ڈوگر،ملک طارق جھاٹلہ،چوھدری شہزاد بھابھ،محمد الطاف بٹ،شیخ عمار خالد , محمد شریف سفیر،ماسٹر امتیاز حسین ،اور بیورو چیف اوصاف اینڈ اے بی این نیوز پنڈ دادن خان ملک ظہیراعوان نے اس شاندار کامیابی پر خصوصی مبارکباد پیش کی ہے
