پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) ستھرا پنجاب کی بجائے گندا پنجاب کے نعرے پر عمل درامد کیا جانے لگا پنڈ دادن خان شہر میں نئی صفائی کمپنی نے شاٹ کٹ طریقہ کار اپنانا شروع کر دیا مذبحہ خانے ،گورنمنٹ خواتین کالج اورسٹیڈیم کے سامنے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگانا شروع کر دیے
صفائی ستھرائی کے نام پر گندگی کے ڈھیر خواتین کالج کے ساتھ پھینکنے سے ہزاروں طالبات بدبودار فضا سے پریشان ہیں سٹیڈیم میں آنے والے کھلاڑیوں سیمت اہل محلہ کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ڈی سی جہلم سیمت اعلی حکام سے گندگی شہر سے باہر ڈمپ کرانے کا مطالبہ کرتے ھوے کہا کہ نئی کمپنی کو کوڑا کرکٹ شہر سے باہر ڈمپ کرنے کا پابند کیا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول مہیا ھو سکے
