0

پنڈ دادن خان ملکوال خوشاب ریلوے ٹریک کی بندش کو 20 سال کا عرصہ گزر چکا ہے

پنڈ دادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)
پنڈ دادن خان ملکوال خوشاب ریلوے ٹریک کی بندش کو 20 سال کا عرصہ گزر چکا ہے جس سے اربوں روپے کے اثا ثے تباہ و برباد ہو رہے ہیں ریلوے اسٹیشنز کی بڑی بڑی بلڈنگ زمین بوس ہو چکی ہیں پاکستان ریلوے کی زمین سے اونے پونے داموں جنگل فروخت کر دیے گئے ہیں جبکہ زمینوں پر بھی لوگ قابض ہو رہے ہیں ،ریلوے ٹریک کئی جگہوں سے چوری ہو چکا ہے لیکن زیادہ تر ٹریک ابھی اصل حالت میں موجود ہے ڈسٹرکٹ جہلم سے تعلق رکھنے والے پاکستان ریلوے کے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی اگر خصوصی توجہ دیں تو علاقہ کے عوام کو ریلوے کی سفری سہولتیں میسر ا سکتی ہیں اور پاکستان ریلوے کو کروڑوں روپے ماہانہ مال برداری کے ذریعے امدن مل سکتی ہے عوام کا مطالبہ ہے کہ وفاقی وزیر مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی اپنے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے اپنے ضلع جہلم کے لیے یہ خصوصی کام ضرور کروائیں اس کے علاوہ ضلع جہلم کا سب سے بڑا ریلوے جنکشن چالیسا بند پڑا ہے جس کی وجہ سے بذریعہ ریلوے ٹرین کان نمک کھیوڑہ کی سیر کرنے والے سیاحوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے سیاحتی مقام کھیوڑہ آنے والی سفاری ٹرین بھی اسی وجہ سے بند ہے جبکہ ضلع جہلم کا دوسرا بڑا ریلوے جنکشن ہرن پور بھی بند ہے جس کی وجہ سے رفیق وال ،روال اور غریب وال سیمنٹ فیکٹری جانے والی ٹرینیں بھی بند ہیں اگر یہ ٹریک بحال کیا جائے تو سیاحتی مقام قلعہ نندنہ کے علاوہ حضرت نوح علیہ السلام کے صاحبزادے حضرت حام علیہ السلام کے مزار پر جانے والے زائرین ،حضرت بابا فرید الدین شکر گنج رحمۃ اللہ علیہ کی چلہ گاہ،حضرت سخی شہباز قلندر رحمۃ اللہ علیہ کی چلہ گاہ ، حضرت نظام الدین اولیاء رحمتہ اللہ علیہ کی چلہ گاہ اور پیر چمبل کی چلہ گاہ کی زیارات کے لیے جانے والوں کو اسانی میسر ا سکتی ہے جبکہ عوام کو ریلوے کی سفری سہولیات کے علاوہ پاکستان ریلوے کو مال برداری کی مد میں کروڑوں روپے ماہانہ کی امدن بھی مل سکتی ہے قائد اباد خوشاب کی طرف سے قدرتی معدنیات کوئلہ، نمک ،جپسم ،لائم سٹون،ریت، کرش اور لکڑ وغیرہ کی
کی ترسیل نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان ریلوے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے جو منافع کی صورت میں ریلوے کو مل سکتا ہے ضلع جہلم کے یہ تینوں ریلوے ٹریک مسلم لیگ قاف کے دور حکومت میں سابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بند کیے تھے اب عوام کی نظریں مسلم لیگ نون کے رہنما وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور وزیر مملکت ریلوے اظہر بلال کیانی کی طرف لگی ہوئی ہیں