پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک )اجڑی تحصیل پنڈ دادن خان کی ماں دھرتی کے ہونہار بیٹے نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا.
آل پاکستان نمبردار ایسوسی ایشن نے الحاج راجہ غلام اکبر نمبردارمنڈاھڑ کو نمبردار ایسوسی ایشن پنجاب کا بھی چیئرمین بنا دیا ہے. اس سلسلے میں بورڈ آف ریونیو پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر کے کارڈ بھی جاری کر دیا ہے.
واضح رہے کہ نمبردار الحاج راجہ غلام اکبر منڈاھڑ نمبردار آل پاکستان نمبردار ایسوسی ایشن تحصیل پنڈ دادن خان کے صدر بھی ہیں.
آل پاکستان اور پنجاب نمبردار ایسوسی ایشن کے دونوں اعلیٰ ترین عہدے بیک وقت ایک شخصیت کے پاس ہونا یقیناً ایک بہت بڑا اعزاز ہے. جو لائق تحسین ہے. ان خیالات کا اظہار تحصیل پنڈدادن خان کی معروف سماجی شخصیت و سابق ڈپٹی ڈائریکٹر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام اباد چوہدری محمد اکرم برق میں اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
