0

کپٹن حسنین اختر کی نماز جنازہ آبائی گاؤں دولت پور میں ادا کر دی گئی

پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان )کپٹن حسنین اختر کی نماز جنازہ آبائی گاؤں دولت پور میں ادا کر دی گئی
نماز جنازہ میں شہریوں سول سوسائٹی اور پاک فوج کے جوانوں نے شرکت کی جبکہ نماز جنازہ میں الیون کور کمانڈر پشاور نے خصوصی شرکت کی ، نماز جنازہ میں ون کور کمانڈر منگلا بھی شریک ہوئے
ڈی پی او جہلم سمیت دیگر افسران نےبھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے
کور کمانڈر منگلا اور کور کمانڈر پشاور نے شہید کے والد اختر حسین سے تعزیت کی شہید کے جسد خاکی کو پورے فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا گیا ، پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی
شہید کی قبر پر اعلیٰ فوجی حکام کیطرف سے پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور فاتحہ خوانی کی گئی