0

عیدالفطر قریب آتے ہی سٹی ویلفیئر کونسل رجسٹرڈ پنڈدادن خان کی طرف سے 50 کے قریب سینٹری ورکرز میں عید گفٹ تقسیم کے گئے

پنڈدادنخان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)عیدالفطر قریب آتے ہی سٹی ویلفیئر کونسل رجسٹرڈ پنڈدادن خان کی طرف سے 50 کے قریب سینٹری ورکرز میں عید گفٹ تقسیم کے گئے اس موقع پر سی او چوہدری ارباب عارف ،سابقہ ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادن خان ڈاکٹر خالد محمود فاروقی اور صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے کوآرڈینیٹر فہد بھی موجود تھے ،سٹی ویلفیئر کونسل رجسٹرڈ پنڈدادن خان کی طرف سے عید الفطر کو مدنظر رکھتے ہوئے چلڈرن پارک میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 50 کے قریب سینٹری ورکرز میں عیدگفٹ تقسیم کئے گئے عیدگفٹ میں نئےکپڑوں اور نئےجوتوں کے جوڑوں کے ساتھ نقد کیش بھی تقسیم کی گئی اس موقع پر سینئر صحافی جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادن خان ملک نئیر اعوان نے سٹی ویلفیئر کونسل رجسٹرڈ کے قیام سے اب تک چیدہ چیدہ رفاعی کاموں کے بارے میں بریف کیا انجمن تاجران پنڈ دادن خان کے صدر چوہدری زبیر جمیل نے کہا کہ خوشی کے اس موقع پر ان سینٹری ورکرز کو بھی یاد رکھنا چاہیے جو دن رات ہمارے شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں مصروف عمل ہوتے ہیں ان کو بھی عید کی خوشیاں منانے کا اتنا ہی حق ہے جتنا کہ ہمیں حق حاصل ہے سی او ارباب میونسپل کمیٹی پنڈدادن خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سٹی ویلفیئر کونسل رجسٹرڈ پنڈدادن خان کی رفاعی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا اور سینٹری ورکرز کو عیدگفٹ تقسیم کرنے پر سٹی ویلفیئر کونسل رجسٹرڈ پنڈدادن خان کے اراکین اور معاونین کا شکریہ ادا کیا