پنڈدادنخان (ملک ظہیرا عوان) دینِ اسلام پیدائش سے قبل ہی اولاد کے حقوق کو واضح کر دیتا ہے۔ دین اسلام اور پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نہ صرف اولاد کے اچھے نام رکھنے، اچھی تربیت کرنے اور دیگر حقوق کی بات کرتے ہیں بلکہ بچوں کی زندگی کی حفاظت پر بھی خصوصی زور دیتے ہیں ان خیالات کا اظہارتحریک منہاج القرآن ٹوبھہ تحصیل پنڈ دادنخان کے زیرِ اہتمام منعقدہ 6 روزہ دروسِ عرفان القرآن کی دوسری نشست میں اولاد کے حقوق پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے معروف مذہبی سکالرحضرت علامہ محمد منہاج الدین قادری نے کیا انہوں نےکہا کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اسی لیے اسلامی تعلیمات یہ ہیں کہ ان بچوں کی اچھی پرورش کے ساتھ ساتھ انہیں جدید و قدیم تعلیم سے آراستہ کیا جائے۔ملکی و بین الاقوامی سطح پر بدلتے ہوئے حالات و واقعات سے آگاہ رکھا جائے اور بین الاقوامی چیلجنز سے بھی انہیں آگاہ کر کے تیاری کروائی جائے۔
تحریک منہاج القرآن نے رمضانُ المبارک کے دروس میں اس موضوع کو بھی رکھا تاکہ پورے ملک کے دروس میں شریک اجتماعی طور پر ڈیڑھ سے دو لاکھ مرد و خواتین اور سوشل میڈیا ،الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے بطور والدین اپنی ذمہ داریوں کو اچھی طرح جان سکیں تاکہ بچوں کی بہترین تربیت کر سکیں۔ درس عرفان القران کی محفل میں سینکڑوں خواتین و حضرات نے شرکت کی محفل کا اغاز تلاوت کلام پاک سے حافظ محمد وقار نے کیا ، قاری محمد اکرام نقشبندی للہی اور صدر منہاج القران یوتھ لیگ شمالی پنجاب سلطان احمد سروری قادری نے اقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے جنرل سیکٹری منہاج القران ٹوبھہ جاوید اسلم جنجوعہ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب کا سٹال لگایا سٹیج سیکرٹری کے فرائض صدر منہاج القران علماء کونسل تحصیل پنڈ دادن خان علامہ محمد سرفراز مصطفوی نے سر انجام دیے صدر منہاج القران ضلع پنڈ دادن خان غربی ملک مسعود احمد نے تمام شرکت کرنے والے شرکاء کا شکریہ ادا کیا
