0

ڈیوٹی میں غفلت برتنے اور مریضوں سے ناروا رویہ پر رورل ہیلتھ سینٹر جلالپورشریف میں تعینات ڈاکٹر عدنان شاکر کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا

پنڈدادنخان( بیورو چیف ملک ظہیراعوان) سی ای او ہیلتھ جہلم اِن ایکشن
ڈیوٹی میں غفلت برتنے اور مریضوں سے ناروا رویہ پر رورل ہیلتھ سینٹر جلالپورشریف میں تعینات ڈاکٹر عدنان شاکر کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق آر ایچ سی ہسپتال جلالپورشریف میں تعینات ایم او ڈاکٹر عدنان شاکر کی ڈیوٹی میں غفلت برتنے اور مریضوں کے ساتھ ناروا رویہ رکھنے اور باٸیو میٹرک حاضری لگانے کے بعد اکثر ڈیوٹی پر موجود نہ ہونے بابت شکایات سی ای او ہیلتھ جہلم ڈاکٹر میاں مظہر حیات کو کی گٸیں جن پر نوٹس لیتے ھوٸے سی ای او ہیلتھ جہلم نے سینٸر میڈیکل آفیسر رورل ہیلتھ سنٹر جلالپورشریف ڈاکٹر انعام اللہ جمالی کی تحریری رپورٹ پر مذکورہ ڈاکٹر کو ڈیوٹی سے سرینڈر کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا اس حوالے سے سی ای او ہیلتھ جہلم ڈاکٹر میاں مظہر حیات کا کہنا تھا کہ آٸندہ بھی اگر کوٸی ڈیوٹی میں غفلت برتے گا تو اُسے بھی برداشت نہیں کیا جاٸے گا ہمیں عوام کی عزت اور صحت عزیز ھے۔