پنڈدادنخان ( ملک ظہیر اعوان )
پنجاب حکومت کی طرف سے ضلع جہلم کے 14 بنیادی مراکز صحت ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کرلیا گیا
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے محکمہ صحت ضلع جہلم کے 14 بنیادی مراکز صحت کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جن میں BHU پنڈی سید پور ، BHU بن شہید ، BHU پنن وال ، BHU پیل مرزا ، BHU ساگری ، BHU گول پور ، BHU ہرن پور ، BHU ساؤوال ، BHU سوڈی گجر ، BHU وگھ ، BHU بانٹھ ، BHU گوڑھا اوتم سنگھ ، BHU جنڈالہ اور BHU کوہالی شامل ہیں ۔ ان بنیادی مراکز صحت کو پرائیوٹ افراد کے سپرد کیا جائے گا،۔ حکومت ان بنیادی مراکز صحت کو چلانے کے لیے ماہانہ 8 لاکھ 93 ہزار روپے ادا کرےگی۔ جبکہ عوام کی طرف سے پنجاب حکومت کے اس اقدام کو عوام دشمن عمل قرار دیا گیا ہے عوام کا کہنا تھا کہ پہلے ہی گورنمنٹ کے ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ہے اب ان کو پرائیوٹ کر کے غریب کی پہنچ سے دور کر دیا جائے گا لہذا عوام کو مزید زلیل و خوار نہ کیا جائے اور ہسپتالوں کو پرائیوٹ کرنے کے عمل کو فلفور روکا جائے تاکہ غریب افراد بھی مہنگائی کے اس دور میں صحت کی بنیادی سہولیات سے مستفید ہو سکیں ۔
