پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان ) لارل ہوم سکول سسٹم صفہ کیمپس ٹوبھہ میں سالانہ رزلٹ ڈے و یوم والدین کے موقع پر تقسیم انعامات و اسناد کے سلسلہ میں ایک خوبصورت تقریب منعقد ہوئی جس میں بچوں نے تلاوت کلام پاک، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم اور ملی نغمے پیش کیے طلبہ و طالبات نے اردو اور انگلش میں تقریریں کر کے خوب داد وصول کی تقریب کے چیف گیسٹ بیورو چیف اوصاف اینڈ اے بی این نیوز پنڈ دادن خان ملک ظہیر اعوان تھے تقریب میں بچوں کے علاوہ سینکڑوں والدین نے شرکت کی
لارل ہوم سکول میں سجائی گئی بزم کے موقع پر پنڈال کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا طلبہ نے مختلف ٹیبلوشو پیش کیے فرسٹ ، سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے ڈائریکٹر محمدسرفراز احمد نے کہا کہ ہم نے تعلیم کے فروغ کے لیےجو نیا قدم اٹھایا ہے وہ دینی اور دنیاوی تعلیم کا حسین امتزاج ہے جو ہمارے علاقہ میں کسی دوسرے سکول میں نہیں بچے دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ اب دینی تعلیم بھی حاصل کر سکیں گے والدین گھر میں بچوں پر خصوصی توجہ دیا کریں کیونکہ بچے ہمارے پاس تو صرف چھ گھنٹے ہوتے ہیں باقی سارا ٹائم گھر پر ہوتے ہیں گھر میں بچوں پر محنت کرنا بہت ضروری ہے ہم انشاءاللہ تعلیم و تربیت کے حوالہ سے کوئی کمی نہیں رہنے دیں گے اس موقع پر پاسبان کے منیر مہر کی طرف سےبیسٹ ٹیچر ایوارڈ دیا گیا اور خصوصی بچے ببلو کو بھی شیلڈ سے نوازا گیا
