پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان)گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول جلال پور شریف میں پرنسپل سکول ہذا حافظ عبد السبحان محب صاحب کی ریٹائرمنٹ کے سلسلہ میں ایک شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جملہ اساتذہ کرام کے ساتھ ساتھ سکول مینجمنٹ کونسل کے ممبران میں سے حاجی محمد علی صاحب،ملک شہباز صاحب،مرزافاروق بیگ صاحب، وحید جاوید صاحب اور دیگر حضرات نے بھر پور شرکت کی۔ تقریب کے لیے نقابت کے فرائض حافظ ندیم الحق نے سر انجام دئیے۔اس کی ابتدا تلاوتِ کلامِ پاک اور نعت سرور کونین سے کی گئی۔ بعد ازاں مرزا شاہد تنویر احمد اور پرنسپل حافظ عبد السبحان محب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ محمد احسان خان نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سبحان صاحب نے اپنا سنہری دور اسکول میں گزارا ہے ہم ان کی خدمات کے معترف ہیں۔ آخر میں اسکول اسٹاف نے تحائف پیش کیے اور دعاؤں کے ساتھ پرنسپل صاحب کو رخصت کیا گیا۔
