پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف ایم این اے کے ہمراہ جلال پور کندوال نہر کا دورہ، اہل علاقہ سے ملاقات میں شکایات کا جائزہ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف ایم این اے کے ہمراہ جلال پور کندوال نہر کے تعمیراتی پروجیکٹ کا دورہ کیا جہاں مصروف عمل کمپنی نے ڈپٹی کمشنر اور ممبر قومی اسمبلی کو نہر کی اب تک تیاری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے نہر کے مختلف حصوں پر جا کر جاری کام کا معائنہ کیا، انہوں نے موگھوں کی تعمیر کے حوالے سے کمپنی سے تفصیلات معلوم کی اس موقع پر تعمیراتی کمپنی نے ممبر قومی اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر جہلم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نہر پر انتہائی تیزی سے کام جاری ہے اور جو حصے تیار ہو چکے ہیں ان کو آزمائشی طور پر پانی چلا کر چیک کیا جا رہا ہے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے جلال پور نہر کے کیمپ میں اہل علاقہ سے ملاقات کی اور نہر پروجیکٹ کے لیے ایکوائر کی گئی زمینوں کے معاوضہ جات، بنائے گئے موگھوں اور اہل علاقہ کی جانب سے نہری پانی کے بہترین استعمال پر مختلف شکایات و تجویز کا جائزہ لیا اور اہل علاقہ کو یقین دہانی کروائی کہ نہر کی تعمیر کے بعد لاکھوں ایکڑ زمین سیراب ہوگی اور تمام کسانوں کو بلا تفریق پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
