0

منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پنن وال ضلع جہلم میں گورنمنٹ آف پنجاب کی ہدایات کے مطابق شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان)درخت لگائیں،امید جگائیں اور ماحول بچائیں ،منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پنن وال ضلع جہلم میں گورنمنٹ آف پنجاب کی ہدایات کے مطابق شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔تمام سٹوڈنٹس اور سٹاف ایک ایک پودا لگاۓ گاکیونکہ ایک درخت 36 ننھے بچوں کو آکسیجن فراہم کرتا ہے۔شجر کاری مہم کے آغاز میں سٹوڈنٹس کو اسکی اہمیت سے آگاہ کیا گیا کہ شجر کاری ہمارے لئے ،ماحول کیلئے اور آنے والی نسلوں کیلئے کتنی ضروری ہے ۔
شجر کاری ماحول کو درست رکھنے اور ماحول کو خوبصورت بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔درخت درجہ حرارت کو اعتدال و توازن بخشتے ہیں ۔
اسٹاف اور بچوں نے اپنے ماحول میں پودے لگانے کا عزم کیا تا کہ اپنے حصے کا کام کر کے ہم اپنے ملک کو خوبصورت اور خوشگوار بنا سکیں ۔