0

تھانہ جلالپور شریف کی حدود میں ڈکیتی کی واردات ، ڈاکوؤں نے مسافر وین کو لوٹ لیا

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان)
تھانہ جلالپور شریف کی حدود میں ڈکیتی کی واردات ، ڈاکوؤں نے مسافر وین کو لوٹ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ جلالپور شریف کی حدود میں شاکر پور کے مقام پر ڈاکوؤں نے مسافر وین کو لوٹ لیا ۔ گزشتہ رات چک شادی سے جلالپور شریف آنے والی مسافر وین کو شاکر پور کے قریب 2 موٹر سائیکل سواروں نے مسافر وین کو روک کر تمام مسافروں کو اسلحہ کے زور پر نقدی ، موبائل فون اور لاکھوں روپوں کا قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ جلالپور شریف اور تھانہ پنڈدادنخان میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران متعدد ڈکیتوں ، راہزنی اور فائرنگ جیسے واقعات ہو رہے ہیں جس پر اہل علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ اہل علاقہ نے ڈکیتوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیشِ نظر ڈی پی او جہلم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔