0

تنظیم ادبستان آکاش علی مغل کی نجی چینل کے مارننگ شو پروگرام میں خصوصی شرکت

پنڈ دادنخان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) تحصیل پنڈ دادن خان سے تعلق رکھنے والے نوجوان صحافی،معلم،ڈائریکٹر قومی و بین الاقوامی ادبی و ثقافتی تنظیم ادبستان آکاش علی مغل کی نجی چینل کے مارننگ شو پروگرام میں خصوصی شرکت،ڈائریکٹر ادبستان آکاش علی مغل نے میزبان مہوش چوہدری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک پاکستان میں استاد بیچارے کو مختلف نوعیت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،سب بڑا مسئلہ جو آج کے اساتذہ کو درپیش ہے وہ طلباء کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیوں کا ہے،ہمارے ملک پاکستان میں طلبہ کی روحانی تربیت کرنے والے اور طلبہ کے مستقبل کے بارے میں فکر مند رہنے والا معلم آج تعلیمی اداروں میں بے بس دکھائی دے رہا ہے،ملک پاکستان تعلیمی حوالے سے اس لیے بھی دنیا کے ممالک سے پیچھے ہے کہ میرے ملک پاکستان میں استاد کا احترام معدوم ہوچکا ہے،یہاں تک اب اداروں کے اندر طلبہ کے اخلاقیات کے موضوع پر بات کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔