0

للہ انٹرچینج جہلم زیر تعمیر ڈیول کیرج وے شام ڈھلتے ہی دوبارہ بند ہو گئی

پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) للہ انٹرچینج جہلم زیر تعمیر ڈیول کیرج وے شام ڈھلتے ہی دوبارہ بند ہو گئی لوڈ ٹرک بارش کی وجہ سے دلدل میں پھنس جانے کی وجہ سے ٹریفک بلاک ہو گئی کنٹریکٹرز کی کرین موقع پر موجود ہونے کے باوجود لوگوں کی مدد نہیں کر رہی سینکڑوں گاڑیاں روڈ بند ہونے کی وجہ سے پھنسی ہوئی ہیں
رات کا اندھیرا چھا چکا ہے جس کی وجہ سے مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے یہ ٹریفک کنٹریکٹرز کے کیمپ اور چوران پل کے درمیان بلاک ہے پنڈ دادن خان انتظامیہ اور ضلع جہلم انتظامیہ اطلاع ہونے کے باوجود خاموش ہیں کوئی ادارہ مسافروں کی مدد کے لیے نہیں پہنچا بارش کی وجہ سے دن بھر یہی سلسلہ جاری رہا بار بار جگہ جگہ ٹریفک بلاک ہوتی رہی اور اس کے ساتھ ہی دھریالہ جالپ ، احمدآباد، سروبہ اور اتھر کے علاقوں میں بارش کے ساتھ شدید زالہ باری بھی ہوئی