0

جامعہ خدیجۃ الکبری میں شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی کی سالگرہ کی الگ الگ تقریبات منعقد

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) تحریک منہاج القران ٹوبھہ ،لارل ہوم سکول سسٹم انٹرنیشنل صفہ کیمپس ٹوبھہ اور جامعہ خدیجۃ الکبری میں شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی کی سالگرہ کی الگ الگ تقریبات منعقد ہوئیں بغداد ٹاؤن منہاج ہاؤس میں منعقدہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی کی 74 ویں سالگرہ کا کیک چیف گیسٹ بیورو چیف روزنامہ اوصاف اینڈ اے بی این نیوز پنڈ دادن خان ملک ظہیر اعوان ،ناظم تحریک منہاج القران تحصیل پنڈ دادن خان ملک مسعود احمد، صدر منہاج القران یوتھ لیگ شمالی پنجاب سلطان احمد سروری جاوید اسلم جنجوعہ ،چوھدری حق نواز اور دیگر نے کاٹا اس موقع پر دیگر کارکنان بھی موجود تھے،تقریب کا باقاعدہ اغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا اس موقع پر ملی نغمے بھی پیش کیے گئے لارل ہوم سکول سسٹم انٹرنیشنل ٹوبھہ میں تقریب کے چیف گیسٹ ملک ظہیر اعوان بھوچھال ، چوہدری طاہر بھلہ ،ملک تیمور،جاوید جنجوعہ اور حفیظ جنجوعہ تھے مہمانوں نے طلباء کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا، تقریب کا اغاز تلاوت کلام پاک سے طلال ارشد کھوکھر نےکیا جب کہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم زہرہ نے پیش کی جاوید جنجوعہ اپنے قائد محترم کی تعلیمات پر روشنی ڈالی اور ان کی درازیء عمر کے لیے خصوصی دعا کی تیسری تقریب جامعہ خدیجۃ الکبری للبنات میں منعقد ہوئی جس میں سالگرہ کا کیک پرنسپل حافظہ قرۃ العین نے کاٹا اور محفل منعقد کی