0

منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پننوال میں قائد ڈے کی تقریب منعقد

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پننوال میں قائد ڈے کی تقریب منعقد کی گئی یہ تقریب اس دور کے عظیم قائد شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی74 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کی گئی کہ اس پرفتن دور میں انہوں نے لوگوں کے دلوں میں عشق مصطفی کی جو شمع روشن کی ہے اور اپنی تجدیدی فکر کے ذریعے علم و حکمت کے چشمے جاری کیے ۔
یہ تقریب سکول کے ڈائریکٹر ذوالفقار علی چشتی کی سرپرستی میں منعقد کی گئی ۔
پروگرام میں معزز شخصیات الحاج محمد اصغر چوہدری ،الحاج عبدالغفور چوہدری صدر پاکستان عوامی تحریک ، راجہ مسعود احمد جنجوعہ ،پیر ابرار حسین ، انجینئر راجہ محمد افضل ،چوہدری محمد آصف، چوہدری مختار لاہور، حاجی محمد اسلم ،ریاض قادری، شمس الاسلام ،شیخ عدنان ،الحاج عزیز الرحمن ، علامہ قاری بشیر احمد طاہر،حاجی محمد آصف رانجھا، محمد رمضان مصطفوی ، راجہ امجد امیر ، نصیر احمد چشتی ،کاشف محمود مغل صاحب ، ریاض صاحب، علامہ توقیر احمد چشتی، علامہ فاروق انجم سعیدی اور شیخ عدنان شامل ہیں ۔