پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان) منہاج القران ویمن لیگ ٹوبھہ تحصیل پنڈ دادن خان ضلع جہلم کے زیر اہتمام 19 فروری 2025 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی کی 74ویں سالگرہ انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ جامعہ سیدہ خدیجۃ الکبری للبنات میں منائی گئی جس میں خصوصی شرکت پرنسپل حافظہ قرآۃ العین دیگر سٹاف اور طالبات نے کی طالبات نےاپنے شیخ وقائد محترم کے یوم ولادت کی خوشی میں کیک کاٹا ،سب سے پہلے اللّٰہ رب العزت کی بارگاہ میں ہدیہ تشکر پیش کیا اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ درود و سلام کے تحفے پیش کیے گئے اور اپنے عظیم قائد کی درازی عمر کے لیے دعا کی گئی کہ رب العزت ہمارے قائد کا سایہ ہمارے سروں پر تادیر سلامت وقائم رکھے آمین
