0

سید اعجاز حسین شاہ بخاری نے سندھ کے دورہ کے موقع پر سیون شریف میں سخی شہباز قلندر رحمۃ اللہ علیہ کے مزار مبارک پر حاضری دی

پنڈ دادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)تحصیل صدر پاکستان پیپلز پارٹی پنڈ دادن خان سید اعجاز حسین شاہ بخاری نے سندھ کے دورہ کے موقع پر سیون شریف میں سخی شہباز قلندر رحمۃ اللہ علیہ کے مزار مبارک پر حاضری دی اس کے بعد وہ گھڑی خدا بخش میں سابق وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان شہید محترمہ بے نظیر بھٹو، بی بی نصرت بھٹو، میر مرتضی بھٹو، میر شاہ نواز بھٹو اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور دیگر شہیدوں کی قبر وں پر حاضری دی اور تمام شہداء کے درجات میں بلندی کے لیے خصوصی دعا فرمائی سندھ کے دورہ سے واپسی پر انہوں نے سابق صدر پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل پنڈ دادن خان رشید بٹ کے ساتھ ملاقات کی