پنڈدادنخان (ملک ظہیرا عوان) خدمت خلق ویلفیئر ٹوبھہ کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد ہوا یہ تقریب خدمت خلق ویلفیئر کے افس واقع ٹوبھہ سٹاپ پر منعقد ہوئی جس کی صدارت الحاج چوہدری خالد پرویز نےکی جب کہ چیف گیسٹ بیورو چیف اوصاف اینڈ اے بی این نیوز چینل پنڈ دادن خان ملک ظہیر اعوان اور ماسٹر محمد ارشد تھے تقریب میں خصوصی شرکت ایڈمن ندائے تھل چوہدری نذر حسین رانجھانے کی ،نقابت کے فرائض حافظ عبدالرحمن نے سر انجام دیے تقریب کا اغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے قاری دلدار حسین نے کیا یہ تقریب روزگار سکیم کے تحت منعقد کی گئی جس میں پانچ مستحقین میں 10 لاکھ روپے مالیت کے پانچ رکشے تقسیم کیے گئے جن کا عطیہ الحاج چوہدری خالد پرویز نے دیا تھا انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند دنوں بعد 10 لاکھ روپے قرض حسنہ کے طور پر پانچ سفید پوش مستحقین میں دیے جائیں گے جو کہ پہلے اپنے کاروبار کر رہے ہیں تاکہ وہ اپنے کاروبار میں وسعت پیدا کر سکیں انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ بھی ہم ایسی سکیمیں متعارف کروانا چاہتے ہیں کہ جس سے راشن وغیرہ تقسیم کرنے کا سلسلہ بند ہو سکے اور لوگ اپنا روزگار خود کمائیں اس کے لیے مجھے تنظیم کے افراد اور دیگر لوگوں کے مشورہ کی ضرورت ہے اس موقع پر ملک ظہیر اعوان نے کہا کہ لوگو دینے والے بنو لینے والے نہ بنو لینے والے ہاتھ سے دینے والا ہاتھ بہت بہتر ہوتا اس تقریب میں تنظیم کے عہدے داران و اراکین چوہدری محمد سعید ،چوہدری طارق،صوبے دار میجر ریٹائرڈ محمد سرور،صوبے دار ریٹائرڈ محمد اشرف مغل،تنویر مہر،عمر حیات کھوکھر،طیب کمال اصف جلالی،نوشیروان ڈوگر ،محمد جمیل ،ماسٹر اصف نوید جنجوعہ ،ملک تیمور عادل، ملک شاہد اعوان اور دیگر بھی موجود تھے
