پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان)
پنڈدادن خان کہ معروف قصبہ للہ شریف میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف تاجر سراپا احتجاج بن گئے تاجر اجتجاج کرتے ہوئے للہ تھانہ کے احاطہ کے اندر داخل ہو گئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا گزشتہ رات غلہ منڈی للہ میں مقامی تاجر کی موبائل شاپ لوٹ لی گئی جس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ،للہ شریف میں چوری کی وارداتیں تسلسل سے جاری ہیں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتیں باعث تشویش ہیں تاجر برادری نے
چوروں کو جلد گرفتار کر نے کا مطالبہ کیا۔ جب کہ پولیس نے تاجروں کو تسلی دی کہ چوری کی وارداتوں پر قابو پانے کیلئے پولیس گشت کو بڑھایا جائے گا ۔ تاجروں کے احتجاج کے موقع پر مسلم لیگ نون کے سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود للہ بھی موقع پر پہنچ گئے
