0

نمبردار برادران کامالی ایثار کا سلسلہ جاری

پنڈ دادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) نمبردار برادران منڈاھڑ کے چیئرمین صوبہ پنجاب و صدر ال پاکستان نمبر داران ایسوسی ایشن تحصیل پنڈ دادن خان الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاھڑ اور الحاج راجہ غلام مرتضی نمبردار منڈا ھڑکا اپنے حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان کی یونین کونسل احمد اباد میں مالی ایثار کا سلسلہ جاری،عوامی فلاحی منصوبے پر لاکھوں روپے خرچ کرنے کا اعلان کر دیا ملیار گاؤں کے قریب دریائے جہلم کے چھوٹے دریا پر پل بنانے کا اعلان کر دیا جس پر چار لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ ائے گی اس پل کے ذریعے ملیار، منڈاہڑ ،کوٹلہ سیداں بھانہ ،پنوار اور سید رحمان سمیت دیگر کئی مواضعات کے کسانوں کو بیلے میں کاشتکاری کرنے میں بڑی سہولت میسر ائے گی اس منصوبے کا سنگ بنیاد چیف گیسٹ اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان نادیہ پروین نے رکھا اور خصوصی دعا کی اس موقع پر اہلیان دیہہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی جب کہ دوسری تقریب مدرسہ ملیار میں منعقد ہوئی جس کے چیف گیسٹ نائب تحصیلدار ذوالفقار بھٹی اور بیورو چیف اوصاف اینڈ اے بی این نیوز چینل پنڈ دادن خان ملک ظہیر اعوان تھے اس موقع پر مہمانوں کے ہمراہ چیئرمین نمبر داران صوبہ پنجاب الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاھڑ نے غریبوں، یتیموں اور بیواؤں میں اڑھائی لاکھ روپے نقد کیش اور دو لاکھ روپے کی گندم تقسیم کی جس پر مستحق افرادنے انہیں خصوصی دعاؤں سے نوازا اس موقع پر ملک انوار حسین اعوان،ملک گل محمد تھہیم،ملک محمد یوسف،یعقوب احسن وڑائچ ، اللہ بخش جنیانہ کونسلر،نصراللہ بٹ،تیمور ملک و دیگر افراد بھی موجود تھے تقریب کے اختتام پر افتاب محمود قاضی نے خصوصی دعا فرمائی تمام مہمانوں نے قاضی ظفر عالم رحمتہ اللہ علیہ کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی