جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم سبزیوں پھلوں، روٹی نان، آٹے کی قیمتوں کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرکاری ریٹ لسٹ سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں تاکہ ناجائز منافع خوری کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنرجہلم سیدہ رملہ علی نے پرائس مجسٹریٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اجلاس میں کہی۔ اجلاس میں اشیاء خوردونوش کی سپلائی و ڈیمانڈ، قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔ گزشتہ ہفتہ کے دوران کئی گئی کاروائیوں بارے اجلاس کو تفصیلی آگاہ کیا گیا۔
