پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ اجلاس ، تمام متعلقہ محکموں کی بریفنگ ، انتظامات میں کسی قسم کی کمی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی ، ماہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ضلع بھر کے محکموں کا خصوصی اجلاس ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں جلوسوں کی سیکورٹی ، ٹریفک پلان ، بجلی کی تاروں کو ہٹانے ، روٹس کی صفائی ، لائٹس کا انتظام ، محکمہ صحت کے کیمپس ، ریسکیو کیمپ ، سول ڈیفنس اہلکاروں کی تعیناتی ، کنٹرول روم کا قیام سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا متعلقہ محکموں کے افسران نے اس حوالے سے تیاریوں پر بریفنگ دی ۔ ڈی سی جہلم نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنر اپنے علاقوں میں روٹس کا دورہ کریں اور ہر قسم کے انتظامات کا جائزہ لے کر مکمل کرنے کو یقینی بنائیں ۔ اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ۔
0