جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے آج مجاہد آباد میں محکمہ خوراک کے سرکاری گودام کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے گندم سٹاک کی موجودہ صورتحال اور گودام کی حالت کا جائزہ لیا۔محکمہ خوراک کے افسران اور گودام کے عملہ نے ڈپٹی کمشنر کو گندم سٹاک کی موجودہ صورتحال، محفوظ ذخائر، اور گودام کی بلڈنگ کی حالت کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے اس موقع پر کہا کہ گندم سٹاک کو محفوظ رکھنے کے لیے گودام کی بلڈنگ کی حالت کو جلد بہتر بنایا جائے، بلڈنگ کو جلد مرمت کیا جائے تاکہ گندم کے محفوظ ذخائر کو یقینی بنائیں۔
