0

جہلم گرفتار جعلسازوں نے ٹریفک دفتر لائسنسنگ برانچ کے 2ذمہ داران کے نام اگل دئیے

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم جعلی ڈرائیونگ لائسنسوں کے تانے بانے ٹریفک پولیس کے عملے سے ملنے لگے، گرفتار جعلسازوں نے ٹریفک دفتر لائسنسنگ برانچ کے 2ذمہ داران کے نام اگل دئیے، دونوں ذمہ داران کو معطل کرکے انکوائری شروع کردی گئی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں تھانہ صدرپولیس کو مخبر خاص نے اطلاع دی کہ ٹریفک پولیس کا ٹاؤٹ شبیر احمد عرف شیر اجو کہ اپنے مخصوص روابط کے ساتھ لوگوں سے بھاری رقوم حاصل کر کے ڈرائیونگ لائسنس وغیرہ تیار کروا کے دیتا ہے اس وقت بسم اللہ مارکیٹ بلال ٹاؤن میں موجود ہے اور وہ اپنے کسی گاہک کے انتظار میں ہے اگر فوری چھاپہ مارا جائے تو پکڑا جاسکتا ہے جو اس معقول اطلاع پر چھاپہ مار پارٹی تشکیل دی جب بوقت قریب 9 بجکر 25 منٹ رات جائے مذکورہ پر پہنچے تو حسب اشارہ مخبر خاص بر لب سڑک ایک نو جو ان کی طرف پکڑنے کی خاطر پیش قدمی کی تو وہ پولیس پارٹی کو دیکھ کر یکدم تیزی سے بسم اللہ مارکیٹ کی طرف بھاگ نکلا جسکو مشکوک جانتے ہوئے با امداد ہمراہی ملازمین چند قدموں کے فاصلہ پر قابو کر لیا جس نے بعد لیت و لعل اپنا نام و پتہ شبیر احمد ولد عبد الغفور سکنہ محلہ محمود آباد بتایا جسکی از دست خود حسب ضابطہ جامہ تلاشی لینے پر مذکور کی قمیض پوشیدنی کی دائیں بغلی جیب میں سے دیگر تہ شدہ دستاویزات کے ساتھ 2عد دڈرائیونگ لائسنس کمپیوٹرائرزڈ کارڈ با تفصیل حمزہ طاہر ولدطاہر محمد سکنہ پر انا مہتہ دینہ، شعیب ساجد ولد ماجد آفتاب سکنہ چک خاصہ ٹا ہلیانوالہ دستاویزات کی پڑتال کرنے پر ڈرائیونگ لائسنس فائل ازاں زاہد عباس اور محمد و جاہت علی بر آمد ہونے پر آمدہ ڈرائیونگ لائسنس برائے تصدیق اپلی کیشن DLMS کی گئی جس کالا ئسسنگ اتھارٹی کی طرف سے کوئی ریکارڈنہ پایا گیا جو جعلی اور بوگس پائے گئے بر آمدہ ڈرائیونگ لائسنس پولیس قبضہ میں لیکر شبیر احمد عرف شیر انے دریافت پر مزید بتایا کہ لائسنسنگ برانچ ٹریفک دفتر کے عملے 1 خرم، 2 احسان کے ساتھ ملکر جعلی اور بوگس ڈرائیونگ لائسنس بناتے ہیں خرم اور احسان ٹریفک وارڈن مجھے فائلیں دیتے ہیں اور ڈرائیونگ ٹیسٹ کلیئر کروانے کے لیے الگ رقوم ان کو دیتا ہوں کافی عرصہ سے خرم اور احسان ٹریفک وارڈنز کے ساتھ ملکر جعلی اور بوگس لائسنس تیار کر رہا ہوں شبیر احمد عرف شیر انے خرم اور احسان عملہ ٹریفک کے ساتھ ملی بھگت کر کے جعل سازی کا منظم گینگ قائم کررکھا ہے، تھانہ صدر کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر عثمان علی نے بجرم420 ت پ، 468 ت پ، 471 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاذ کردیا ہے اور اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔