0

جہلم پنجاب کے 10 بڑے کا مرس کا لجز ختم کرنے کا فیصلہ

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم پنجاب کے 10 بڑے کا مرس کا لجز ختم کرنے کا فیصلہ، راولپنڈی، لاہور، ملتان، ساہیوال، سرگودھا، بہاول پور، فیصل آباد کے کالجز شامل،یہ کالجز دیگر کالجز میں ضم ہونگے، گرمیوں کی چھٹیوں میں ہی عملدرآمد ہو گا، تفصیلات کے مطابق شدید ترین مالی و معاشی بحران کے باعث گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس برائے خواتین کو گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس بلال ٹاؤن میں ضم کردیا جائیگا، جبکہ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس پنڈدادنخان کو گورنمنٹ البیرونی ایسوسی ایٹ کالج میں ضم کردیا جائیگا۔ان کالجز کا نان ٹیچنگ اسٹاف، درجہ چہارم ملازمین اور تمام اثاثہ جات بھی دیگر کالجز میں ضم ہوں گے جبکہ صوبہ کے تمام 9 ڈویژنوں کا ایک ایک کامرس کالج بھی ختم کئے جانے والوں میں شامل کیا گیا ہے، ختم کرنے کیلئے تجویز کئے گئے کامرس کا لجز میں لاہور کے 2 کامرس کالجز شامل ہیں، ان کالجز میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس راولپنڈی، گورنمنٹ گریجویٹ کامرس کالج ملتان، گورنمنٹ گریجویٹ کامرس کالج ساہیوال، گورنمنٹ گریجویٹ کامرس کالج سرگودھا، گورنمنٹ صدیق کامرس کالج بہاول پور سمیت ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ کے کامرس کالجز شامل ہیں، ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز ڈاکٹر سید عنصر اظہر نے اس بابت تمام ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ کا لجز ڈائریکٹوریٹ سے رپورٹ طلب کر لیں، کالجز صوبائی ڈاریکٹوریٹ نے اس بابت گزشتہ روز سر کلر بھی جاری کر دیا۔ کالجز صوبائی ڈاریکٹوریٹ زرائع نے بتایا کہ کالجز کے اخراجات میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے، پنجاب میں معاشی مالی بحران شدید تر ہوتا جارہاہے، ان کالجز کے لئے نئے بجٹ میں کوئی رقم نہیں رکھی گئی، موسم گرما کی چھٹیوں میں ہی اس فیصلے پر عملدرآمد کیا جائیگا۔