0

چوہدری فرخ الطاف کے اعزاز میں سابق ناظم چوہدری مقبول حسین جوئیہ اور چوہدری فاروق جوئیہ کی طرف سے پروقار عشائیہ

دینہ (رضوان سیٹھی سے) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف کے اعزاز میں سابق ناظم چوہدری مقبول حسین جوئیہ اور چوہدری فاروق جوئیہ کی طرف سے پروقار عشائیہ کا اہتمام، عوا م سے کیے گئے وعدے انشاء اللہ پورے کریں گے حکومت دن رات عوام کی خدمت میں کوشاں ہے سب سے زیادہ پسماندہ علاقہ پنڈ دادنخان جو کہ صدیو ں سے محرو میوں کا شکار ہے عوام کی مدد سے اپنے ضلع کو ٹائیگر بنائیں گے لدھڑ خاندان سے محبت کرنے والوں کی عزت ہمیشہ دل میں ہے جس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،ایم این اے چوہدری فرخ الطاف کی میڈیا سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دینہ کے نواحی علاقہ مغل آباد کے سابق ناظم چوہدری مقبول حسین جوئیہ اور چوہدری فاروق جوئیہ کا ایم این اے چوہدری فرخ الطاف کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا، جس میں ضلع بھر کے سابق ناظمین، کونسلرز سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ میں حد ممنون ہوں چوہدری مقبول حسین جوئیہ اور چوہدری فاروق جوئیہ کا جنہوں نے بہترین محفل کا اہتمام کیا لدھڑ خاندان سے محبت کرنے والوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سب سے پسماندہ علاقہ پنڈ دادنخان جو صدیوں سے محرومیوں کا شکار ہے انشاء اللہ عوام سے مل کر اپنے علاقے کی تقدیر بدلیں گے میری کوشش ہو گی کہ یہاں کے لوگوں کے مسائل زیادہ سے زیادہ حل ہو سکیں انشاء اللہ بہت جلد عوام سے کیے گئے وعدے وفا ہوں گے، تقریب میں چوہدری مقبول حسین جوئیہ اور چوہدری فاروق جوئیہ نے ایم این اے چوہدری فرخ الطاف اور ان کے صاحبزادے چوہدری عمار فرخ کو روایتی پگڑی بھی پہنائی تقریب میں متعدد یونین کونسلرز کے چیئر مین سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور ایم این اے چوہدری فرخ الطاف کا شاندار استقبال کیا۔