0

بجلی چوری کرنے کیوجہ سے صدارتی آرڈیننس کی دفعہ 462J کے تحت بابر ولد محمد خان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا جائے

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم آئیسکوسرکل چکوال کی سب ڈویژن پنن وال کے ایس ڈی او انجینئر شعیب احمد نے تھانہ جلالپور شریف میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ 29 مئی 2024 کو دورانِ چیکنگ محمد خان ولد حاکم خان سکنہ وگھ کو چیک کیا جو کہ بابر ولد محمد خان کے زیر استعمال ہے صارف بابر ولد محمد خان سکنہ وگھ نے واپڈہ کی مین تار پی وی سی سے اضافی تار لگا کر بجلی چوری کرنا شروع کررکھی تھی، بجلی چوری کرنے کیوجہ سے صدارتی آرڈیننس کی دفعہ 462J کے تحت بابر ولد محمد خان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا جائے اور قانونی کارروائی کی جائے۔ جس پر تھانہ جلالپور شریف کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر ضمیر حسین نے 462J ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔