جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک کا دورہ سول ہسپتال، طبی سہولیات کا جائزہ، مریضوں کی عیادت، بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم، تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک نے دورہ جہلم کے دوران سول ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کے ہمراہ ہسپتال کے مختلف حصوں میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا کمشنر راولپنڈی نے ہسپتال میں آئے ہوئے شہریوں سے ملاقات کی اور ان سے ہسپتال کے عملہ کے رویہ، علاج و ادویات کی فراہمی بارے آگاہی حاصل کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہسپتال آنے والے تمام شہریوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کریں۔
0