0

پنڈ دادن خان سمیت تمام مضافاتی علاقوں میں عید الفطر انتہائی مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی

پنڈ دادن خان (ملک ظہیر اعوان)
پنڈ دادن خان سمیت تمام مضافاتی علاقوں جلال پور شریف ،پیر کھارا شریف ، للہ شریف , ٹوبہ , کندوال سروبہ ، دھریالہ جالپ ، پننوال ،ساؤوال ، کھیوڑہ ، سوڈھی گجر ، ہرن پور ، چک شادی، پنڈی سید پور، دولت پور ،احمد اباد، ملیار منڈاہڑ ، لنگر، عیسی وال ،میرے ، جندران ،کوٹلہ سیداں ، جو تانہ، غریب وال سیمنٹ فیکٹری اور چمکون ویلی میں عید الفطر انتہائی مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی علمائے کرام و مشائخ عظام نے خطبات دیے ملک پاکستان کے استحکام و سر بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کیں
پنڈ دادن خان کے علاقوں میں نماز عید کے بعد سجادہ نشین پروفیسر صاحبزادہ نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ استانہ عالیہ للہ شریف صاحبزادہ تکریم الرسول ، صاحبزادہ احتشام الرسول ، صاحبزادہ علیم الرسول عارف ، صاحبزادہ حسان الرسول حیدر عوام میں گھل مل گئے مبارک بادیں اور انہیں گلے ملے ائیرکموڈور پاکستان نیوی صاحبزادہ شاہد للہ نے بھی عید اپنے ابائی قصبہ للہ شریف میں ادا کی اور علاقہ کے عوام سے ملاقاتیں کی عید الفطر کے بڑے بڑے اجتماعات میں علمائے کرام اور مشائخ عظام نے کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کی ازادی کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں اور ملک پاکستان کے استحکام کے لیے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں