پنڈدادنخان( بیورو چیف ملک ظہیراعوان سے ) اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان اسامہ شیرون نیازی کی طرف سے ڈپٹی کمشنر جہلم کو لکھے گئے لیٹر اور روزنامہ اوصاف کی طرف سے کی گئی خصوصی کوریج کے بعد علاقہ کی ہر دل عزیز سماجی و سیاسی شخصیت چوھدری ناصر جاوید وڑائچ میدان میں کود پڑے اور ایل سی ائی سوڈا ایش بزنس کھیوڑہ کی طرف سے 2360 کنال 17 مرلے
زمین انتہائی سستے داموں ایکوائر کروانے کے معاملہ کو پنجاب حکومت تک پہنچ دیا اور تمام حقائق سے صوبائی وزیر صحت عمران نذیر کو اگاہ کر دیا کہ اس زمین کی موجودہ قیمت 90 ہزار روپے فی مرلہ ہے جبکہ پرائیویٹ کمپنی یہ اراضی 35سو روپے فی مرلہ ہڑپ کرنا چاہتی ہے اس جگہ پر 60 خاندانوں کے گھر بھی تعمیر شدہ ہیں امام بارگاہ مساجد اور قبرستان بھی موجود ہے
تمام حالات و واقعات سے اگاہی پر پنجاب حکومت نے فوری نوٹس لے لیا جبکہ پنڈدادنخان تحصیل میں ڈاکٹروں کی کمی پر بھی بات چیت کرتے ہوئے چوہدری ناصر جاوید وڑائچ نے وزیر صحت کو ڈاکٹروں کی کمی کے معاملے سے اگاہ کیا جس پر وزیر صحت نے فوری طور پر ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان کو لاہور طلب کر لیا ھے
اسسٹنٹ کمشنر اسامہ شیرون نے ایل سی ائی کی طرف سے قیمتی زمین ایکوائر کرنے کی درخواست پر عوام کے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے جرات مندانہ انداز میں تجویز کردہ جگہ بارے تمام ترحقائق جس طرح آشکار کیے اس کی بازگشت علاقائی سطح سے اٹھتی ہوئی بذریعہ تحصیل پنڈ دادن خان کی سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری ناصر جاوید وڑائچ حکومت پنجاب تک جا پہنچی حکومت کی جانب سے معاملہ کیبنٹ کمیٹی میں زیر بحث لانے کا عندیہ دیتے ہوئے وزیر صحت پنجاب عمران نذیر نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کی عوام کے حقوق کسی کو بھی غصب نہیں کرنے دیں گے چاہے کوئی کتنا بڑا ہی جاگیردار اور سرمایہ دار کیوں نہ ہو عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے اخری حد تک جائیں گے
ایل سی ائی زمین کے معاملے میں اسسٹنٹ کمشنر اسامہ شیرون نے جس جرات مندانہ انداز میں حقائق پر مبنی جواب دے کر عوام کے دل جیتے ہیں اور علاقائی عوام کے اس مسئلے کو ناصر جاوید وڑائچ نے جس طرح حکومت پنجاب کے سامنے اٹھایا اس پر تحصیل کی عوام ان کی انتہائی شکر گزار ہے یاد رہے کہ اس سے قبل بھی چوہدری ناصر جاوید وڑائچ نے ملکوال پنڈدادنخان ریل کے متعلق ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے پنڈ دادن خان اور ملکوال کے درمیان ٹرینیں چلوائی تھیں اب بھی علاقہ کے عوام ان سے امید رکھتے ھیں کہ وہ عوام کے مفادات کا پوری طرح تحفظ کرتے ہوئے نہ صرف زمین کے معاملے پر بلکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان سمیت پوری تحصیل پنڈ دادن خان کے 12 بنیادی مراکز صحت میں ڈاکٹروں کی کمی کو بھی اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے احسن طریقے سے پورا کرنے کی کوشش کریں گے
0