0

‏اوورسیز پاکستانیوں کے ایک بڑے مسئلے وزیراعظم شہباز شریف توجہ دیں تو یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے

پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان )‏اوورسیز پاکستانیوں کے ایک بڑے مسئلے وزیراعظم شہباز شریف توجہ دیں تو یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے پاکستان کے سرکاری اداروں سے ریٹائرڈ خاص کر دفاعی اداروں سے ریٹائرڈ ملازمین کی ایک بڑی تعداد گلف ممالک میں ملازمت کرتی ہے
‏ان تمام لوگوں کو تقریباً ایک سال کے بعد چھٹی ملتی ہے تو وہ پاکستان اپنے پیاروں سے ملنے آتے ہیں
‏مسئلہ یہ ہے کہ ان کی پنشن جن اکاؤنٹس میں جاتی ہے بنک والوں کے مطابق اُس کی معیاد صرف 6 ماہ ہے اور اگر 6 ماہ کے اندر اندر کوئی ٹرانزیکشن نہ کی جائے تو اکاؤنٹ بند کر دیا جاتا ہے اب یہ کتنی بڑی پریشانی ہے کہ ہر 6 مہینے بعد بیرون ملک سے پاکستان آنا ایک نوکری پیشہ بندے کیلئے ممکن نہیں ایک تو چھٹی نہیں ملتی دوسرا ٹکٹ لینا آسان نہیں تمام اوورسیز پاکستانیوں کا وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ ہے کہ اس مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کروائیں اور اسٹیٹ بنک سے ایک آرڈر ایشو کروا کے تمام کمرشل بنک خصوصاً نیشل بنک کو پابند کر دیا جائے کہ کوئی بھی پینشن اکاؤنٹ ٹرانزیکشن نہ ہونے کی صورت میں ایک سال سے پہلے بند نہ کیا جائے گا جبکہ دفاعی اداروں کے لوگ اپنے ارمی چیف حافظ سید عاصم منیر سے درخواست کرتے ہیں کہ اس مسئلے کو فوری حل کیا جائے