0

پنڈدادنحان نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے اعجاز عرف جازی نامی نوجوان کو قتل کر دیا گیا

پنڈدادنحان (ملک ظہیر اعوان ) پنڈ دادن خان کے گاؤں اعظم پور میں فائرنگ کا افسوسناک واقع پیش ایا جہاں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے اعجاز عرف جازی نامی نوجوان کو قتل کر دیا گیا اعجاز عرف جازی نامی نوجوان ڈیرے سے اپنے گھر واپس ا رھا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد اذاں فائرنگ کرکے قتل کر دیا نامعلوم مسلح افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تا ہم پولیس چوکی دھریالہ جالپ نے شک کی بنیاد پر ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے پنڈ دادن خان پولیس نے مقتول کی لاش قبضہ میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان پہنچائی جہاں پر پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی اعجاز المعروف جازی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے اور اسے ابائی گاؤں اعظم پور کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا