0

اسامہ شیرون اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان نےایف ڈبلیو او کو ڈھو ک وینس کے علاقہ سے شارٹ کٹ پوائنٹ بنوا کر دیا

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان اسامہ شیرون نے زیر تعمیر موٹروے للہ انٹرچینج پنڈ دادن خان جہلم ڈیول کیرج وے میں انے والے مسائل تعمیراتی کمپنی ایف ڈبلیو او کی ٹیم کے ساتھ مل کر فوری طور پر حل کروا دیے انہوں نے اس پروجیکٹ کی تعمیر میں کمپنی کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اس موقع پر اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے اسامہ شیرون اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان نے کہا کہ تعمیراتی کمپنی ایف ڈبلیو او کو سب سے پہلے دو سے تین لاکھ کیوبک ٹنز شنگر کا بندوبست فری اف کاسٹ کر کے دیا تاکہ روڈ پروجیکٹ سٹارٹ ہو سکے اس کے بعد ایف ڈبلیو او کو ڈھو ک وینس کے علاقہ سے شارٹ کٹ پوائنٹ بنوا کر دیا تاکہ ایف ڈبلیو او والے پتھریلی مٹی ٹرانسپورٹ کے ذریعے لے جا سکیں اس دوران اٹھ نو افراد کنٹریکٹر کمپنی کو کام نہیں کرنے دے رہے تھے میں نے انہیں یقین دلوایا اگر فصل کا نقصان ہوا تو 10/ 12 زمینداروں کا ہی ہوگا اور انہیں معقول معاوضہ بھی ملے گا یہ پروجیکٹ تحصیل پنڈ دادن خان کے پانچ لاکھ لوگوں کا ہے اس لیے چند لوگوں کے ذاتی مفاد کی مجھے پرواہ نہیں